”فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے”:سعودی عرب

ریاض ،29جولائی :۔

غزہ میں جاری بھکمری او ر انسانی بحران کے درمیان سعودی عرب نے ایک بار پھر فلسطین کے تعلق سے اپنے قدیم موقف کا اعادہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کو خطے میں استحکام کی کنجی سمجھتا ہے۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل فلسطینیوں کے جائز حقوق کی ترجمانی ہے ، دو ریاستی حل کو حقیقت بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے

حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور قابل عمل دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں یو این کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کے خاتمے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، وہاں تباہی ناقابل برداشت ہے ۔