فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انڈونیشیائی علما کا اسرائیلی مصنوعات وخدمات کے بائیکاٹ  کی اپیل

جکارتہ ،11نومبر :۔

انڈونیشیا کے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں ان کی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔

انڈونیشیا کے علمائے کرام کے مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت   کے خلاف جدوجہد کی جائے۔

 

فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اس کے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔

‘ایم یو آئی’ کی کونسل کے سربراہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ’ہر مسلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس حد تک ممکن ہو اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اداروں کے توسط سے ٹرانزیکشن اور ان کی مصنوعات و خدمات سے اجتناب کریں۔ اسی طرح نو آبادیت اور صہیونیت کے حامیوں سے بھی گریز اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا ‘ہم ایسے فریق کی کس طرح حمایت نہیں کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف بر سر جنگ ہو، ہم ان کی اشیاء بھی کس طرح خرید اور استعمال کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے قتل کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔