فتح پور مقبرہ معاملہ:اگر مسلمان ہوتے تو ان کی چھاتی میں گولی ماری جاتی

پولیس کی موجودگی میں ہندوتو نوازوں  کی غنڈہ گردی پر اپوزیشن کی سخت تنقید،اسد الدین اویسی نے کہا کہ کیا یہ لاتوں کے بھوت نہیں ہیں؟

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی،12اگست :۔

اتر پردیش میں یوگی حکومت بار بار یہ کہتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ اتر پردیش میں لا اینڈ آرڈر بہتر ہو گیا ،تمام مافیا اور غنڈے ختم ہو گئے ہیں مگرگزشتہ کل اتر پردیش کے فتح پورمیں نواب عبد الصمد کے مقبرے کو مندر بتا کر جس طرح ہزاروں کی تعداد میں  ہندوتو کے غنڈے اور شر پسند لاٹھی ڈنڈوں اور اینٹ پتھر کے ساتھ حملہ کیا ،توڑ پھوڑ کی  مزار میں موجود قبروں کو توڑ دیا اور بے حرمتی کی،مقبرے پر بھگوا جھنڈا لہرایا،مذہبی نعرے لگائےاور یہ ساری غنڈی گردی یوگی کی پولیس کے سامنے ہوئی ،اس نے بتا دیا کہ غنڈہ گردی حکومت کی سر پرستی اور پولیس کی دیکھ بھال میں بھی ہوتی ہے۔انہوں نے ایک مزار پر حملہ کر کے اور وہاں پوجا پاٹھ کر کے ہندوتو کو بدنام کیا اور سناتن کی دن رات دہائی دینے والے اپنے کرتوت سے بتا رہے ہیں کہ وہ کتنے مہذب ہیں۔

ہندوتو کے غنڈوں کی اس کارستانی کی ہر طرف مذمت کی جا رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ یوگی کاوہ بیان بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے محرم کے جلوس نکالنے والوں کو لاتوں کابھوت کہا تھا اور ہندوؤں سے انوشاسن سیکھنے کی وکالت کر رہے تھے ۔اب سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہی وہ انوشاسن ہے جو یوگی جی ہندوؤں سے سیکھنے کی نصیحت کر رہے تھے ۔پولیس کے خاموش تماشائی بنے رہنے اور غنڈوں کے ذریعہ قبروں کو توڑے جانے پر سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ لاتوں کے بھوت نہیں ہیں جنہیں یوگی کی پولیس نے کھلی چھوٹ دی کہ وہ غنڈہ گردی کریں۔

یوگی حکومت کی خاموشی اور ہندوتو نوازوں کی غنڈہ گردی پر کانگریس رہنما عمران مسعود نے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے اور کہا کہ اگر یہی کام کوئی مسلمان کرتا تو اس کی چھاتی پر گولی ماری جاتی ۔انہوں نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ یہی ان کا ایجنڈا ہے اور اسی پر یہ کام کر رہے ہیں ،اگر کوئی مخالف پارٹی کا شامل ہوگا تو گولی چلے گی لیکن اگر اپنی نظریات کے لوگ ہوں گے تو انہیں سمجھا بجھا کر شانت کر دیا جائے گا۔ملک میں یہی ہو رہا ہے ۔ آپ مذہبی مقامات پر جا کر توڑپھوڑ کررہے  ہیں اور پولیس ہاتھ جوڑ کر آپ کو باہر نکال رہی ہےآپ ملک میں کیسا تماشا کھڑا کر رہے ہیں۔ آپ جو نفرت بو رہے ہیں اسے اکھاڑنا بہت مشکل ہوگا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سر براہ اسد الدین اویسی نے بھی یوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اگر پردیش کے فتح پور میں بی جے پی ضلع صدر اور کچھ شر پسند تنظیموں نے مل کرنواب عبد الصمد کے مقبرے کو ناپاک کرنے کی کوشش کیاب پورے مقبرے کی بیرکیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ یوگی بابا یہاں لاٹھی نہیں چلوائیں گے َ کیا یہ شر پسند لاتوں کے بھوت نہیں ہیں؟

دریں اثنا اطلاعات کے مطابق پولیس انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ڈیڑھ سو نا معلوم اور کچھ نامز افراد پر مقدمہ درج کر لیاہے اور کارروائی کر رہی ہے ۔ علاقے میں حالات نارمل ہے مگر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?