غزہ :ہر پانچ منٹ میں ایک فوجی  کی موت، طلبا فوج میں بھرتی ہوں

 اسرائیلی آرمی افسرکا ویڈیو وائرل،اسرائیل کو بڑے پیمانے پر نقصان کا دعویٰ،ویڈیو کی تاریخ کا تعین نہیں

غزہ ،18دسمبر :۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل پیش قدمی کے درمیان اب ایک حیران کرنے والا ویڈیو اسرائیلی افواج کی جانب سے وائرل ہو رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی اہلکار کی طرف سے طلبا کو فوج میں بھرتی ہونے پر زور دینے پر مبنی ویڈیو سامنے آیا ہے۔

ویڈیو میں اسرائیلی فوجی افسر کو فوج میں بےپناہ جانی نقصان کا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہرپانچ منٹ میں ایک فوجی ہلاک ہوتا ہے۔ طلبا کو فوج میں بھرتی ہو کر اس کی مدد کرنی چاہیے۔

غزہ جنگ میں تقریباً 1,300 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بیان کے بعد ایک اسرائیلی افسر کی طالب علموں سے خطاب اور انہیں فوج کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔افسر نے کہا کہ ہر 5 منٹ میں ایک فوجی مرتا ہے۔

اس نے کہا کہ تمام نقصانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی!۔ تاہم اس ویڈیو کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

جبکہ غزہ اور فلسطینیوں کے حامیوں نے تصدیق کی کہ یہ منظر اسرائیلی فوج کے تلخ نقصانات کو ثابت کرتا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور گذشتہ 15 اکتوبر کی ہے۔