غزہ میں 5روز میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300فلسطینی شہید
غزہ،18جولائی :۔
غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی برادری کی تنقید اور تنقیص کے باوجود اسرائیلی ظلم نہتے فلسطینیوں پر بند نہیں ہو رہا ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، ہر علاقے میں رہائشیوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے ، جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے فریقین کو سیاسی جرات اور عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں پر تین حملوں کا دعویٰ کیا ہے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔