غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز ، 5 ہزار بچے، 3300 خواتین شامل
غزہ ،18نومبر :۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 12 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں 5000 بچے اور 3300 خواتین شامل ہیں جب کہ 30000 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں۔
الثوابتہ نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 3750 سے زیادہ ہو گئی ہے، جن میں 1800 بچے بھی شامل ہیں جو ابھی تک اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی فوج پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو صحت کی سہولیات سے محروم کیا جا سکے اور انہیں ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔
غزہ میں جان بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی، 5 ہزار بچے، 3300 خواتین شامل
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 12 ہزار سے فلسطینی جان بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں 5000 بچے اور 3300 خواتین شامل ہیں جب کہ 30000 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں۔
الثوابتہ نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 3750 سے زیادہ ہو گئی ہے، جن میں 1800 بچے بھی شامل ہیں جو ابھی تک اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی فوج پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو صحت کی سہولیات سے محروم کیا جا سکے اور انہیں ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔