غزہ : آٹھ ہزار بچوں اور چھ ہزار خواتین سمیت 20 ہزار فلسطینی شہید

غزہ،22دسمبر :۔

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20,000 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہے۔

زنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق بدھ کو بیان میں کہا گیا کہ متاثرین میں 8,000 سے زیادہ بچے اور 6,200 خواتین شامل ہیں، جب کہ 52,000 سے زیادہ لوگ زخمی اور 6,700 لاپتہ ہیں۔اس نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں کل 310 طبی عملہ، 35 شہری دفاع کے اہلکار اور 97 صحافی مارے گئے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق، 7 اکتوبر کو اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے اس نئے دور کے شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 303 ہو گئی۔