علی گڑھ مسلم یونیور سٹی میں طلبا کی ہڑتال جاری ، فیکلٹییز کے ڈینس اور طلبا کی ملاقات بے نتیجہ

ہڑتال کے دوران تعلیمی سر گرمیاں بند کرانے کی کوشش کر رہے طلبا اور اساتذہ کے درمیان نوک جھونک، عبد اللہ کالج میں طالبات نے تالا لگا دیا

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،علی گڑھ, 18 اگست

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاجی مظاہرہ کے سبب مسلسل خراب ہوتے حالات کا جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے آج مختلف فیکلٹی کے ڈین کی ایک اہم میٹنگ بلائی تھی میٹنگ میں شریک مختلف فیکلٹی کے ڈینس کومیٹنگ کے بعد طلبا سے بات کرنے کے لئے دھرنا گاہ پر بھیجا گیا لیکن طلبا اپنے دیرینہ مطالبات پر بضد رہے۔

انھوں نے جہاں واپس جاؤکے نعرے بلند کئے وہیں یہ بھی واضح کردیا کہ وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔جو ڈین طلبا سے ملاقات کر انکی مزاج پرسی کرنے پہنچے تھے ان میں پروفیسر سید محمد صفدر اشرف، پروفیسر آفتا ب عالم،پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر سرتاج تبسم،پروفیسر رئیس اللہ خاں،پروفیسر عائشہ فاروق،پروفیسر ٹی این ستیسن،پروفیسر محمد حبیب اللہ،پروفیسر محمد حبیب رضا ،پروفیسر محمد آصف خاں،پروفیسر اکرام حسین،پروفیسر نفیس احمد خان کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کالج کے پرنسپل بھی موجودر ہے جن میں نرسنگ کالج کی پروفیسر فرح اعظمی، پیرا میڈیکل کالج کے پروفیسر قاضی احسان،ویمنس پالیٹکنک کی پروفیسر سلمیٰ شاہین وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ دریں اثنا آج طلبا اور اساتذہ کے درمیان اس وقت نوک جھونک کی نوبت آ گئی جبکہ احتجاج کر رہے طلبا کلاس بند کرانے متعدد فیکلٹی میں پہنچے ۔ آج متعددفیکلٹی اور کالج میں طلبا تعلیمی سر گرمیان بند کرانے پہنچے اور اساتذہ کے ساتھ ان کی نوک جھونک ہو گئی ۔ جہاں عبداللہ کالج میں طالبات نے گیٹ پر تالا لگا دیا جس کے سبب نہ تو طلبا ہی اندر داخل ہوسکے اور نہ ہی اساتذہ،اے ایم یو گرلس اسکول کی طالبات کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا جس سے سبب لوگوں کو خاصی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ویمنس کالج کی وارڈن ڈاکٹر مہوش خان اور طالبات کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ اب طالبات ان پر سنگین الزام عائد کررہی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وارڈن نے انکے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے گالی گلوچ کی ہے۔ویمنس کالج میں گیٹ بند کرنے کو لیکر طالبات اور وارڈن کے درمیان ہوئی کھینچ تان میں اب طالبات کی جانب سے کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ طلباء نے پیرا میڈیکل کالج، ویمنس کالج، سائنس فیکلٹی،آرٹس فیکلٹی،لائبریری،میڈیکل کالج وغیرہ میں کلاسیز بند کرانے کی کوشش کی وہیں پورے کیمپس میں گاڑیوں سے ریلی دن بھر نکلتی رہی۔

وہیں یونیورسٹی انتظامیہ اور پروکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کا کہنا ہے کہ اے ایم یو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو کسی بھی قیمت پر متاثر نہیں ہونے دیگا آج کچھ جگہوں کو چھوڑ کر سبھی فیکلٹی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں۔ صبح کے وقت کچھ طلبا نے فیکلٹیوں میں پہنچ کر کلاسیز بند کرانا چاہا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

 

hacklink |
casino siteleri |
en iyi bahis siteleri |
casinolevant giriş |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
asyabahis giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
hacklink |
casino siteleri |
en iyi bahis siteleri |
casinolevant giriş |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
asyabahis giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |