شہ سرخیاں: این آئی اے نے متعدد غیر سرکاری اور رفاہی تنظیموں پر چھاپہ مار کارروائی کی، اور دیگر اہم خبریں
- این آئی اے نےدہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں کشمیر، دلی اور بنگلور سمیت متعدد غیر سرکاری اور رفاہی تنظیموں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ چیرٹی الائنس، ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور گریٹر کشمیر سمیت متعدد اداروں پر چھاپہ مارا گیا۔ دلی کے اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے این آئی اے کے الزامات کو ‘ہمالیائی جھوٹ ‘ قرار دیا۔
- ممبئی کی سڑکوں پر فرانسیسی صدر کے خلاف پوسٹر چپکائے گئے ۔
- مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات سے قبل کمل ناتھ کی اسٹار مہم کار کی حیثیت کو ای سی نے منسوخ کردیا: کانگریس نے الیکشن کمیشن کے یہ کہنے پر کہ کمل ناتھ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جانے کی بات کہی۔
- ترکی اور یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ، دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے، یونان کے جزیرے سموس کے رہائشیوں کو ساحل سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
- فرانسیسی صدر کے خلاف اسلام کے بارے میں ان کے تبصرے کے سلسلے میں ممبئی کے بھنڈی بازار میں روڈ پر پوسٹر چسپاں کیے گئے۔ جمعہ کے روز ایمانوئل میخوں کے چہرے پر بوٹ لگائے ہوئے پوسٹرز کو ہٹایا گیا ۔
- الہ آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ، "صرف شادی کی خاطر تبدیلی مذہب قابل قبول نہیں ” فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جس عورت نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی وہ مسلمان تھی اور اس کی شادی سے ٹھیک ایک ماہ قبل اس نے ہندو مذہب اختیار کیا تھا۔
- نتیش کمار نے کہا : لالو یادو نے اپنی اہلیہ کو وزیر اعلی بنانے کے علاوہ خواتین کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ بہار کے وزیر اعلی نے اپنے مخالف تیجسوی یادو کے 10 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے انتخابی وعدے کو ’بوگس‘ قرار دیا ہے۔
- راہل گاندھی نے مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: شدید موسم میں چین سے لڑ رہے ہیں جوان، لیکن مودی 8400 کروڑ کے طیارے میں اڑیں گے۔ گاندھی نے ’دی ہندو‘ میں شائع ایک رپورٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی صفر سے نیچے درجہ حرارت میں ناکافی خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔
- انٹلیجنس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کیس میں ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے دلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے کہا "فروری کے دہلی کے فسادات تقسیم ہند کے دوران فسادات کی یاد دلاتے ہیں ۔”
- پولیس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے کلگام میں بی جے پی ارکان کے قتل کے پیچھے لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے ۔ بی جے پی کے 157 کارکنوں کو پرسنل سیکیورٹی افسردیئے گئے ہیں۔ مزید سیکیورٹی فراہم کی جاسکتی ہے ۔
- ہارورڈ کی ایک تحقیق کے مطابق احتیاطی تدابیر کے ساتھ طیاروں میں پرواز کرنا روزمرہ کی ضروری اشیا کی خریداری اور ریستوراں میں کھانا کھانے سے کم خطرناک ہے۔
- امریکی ماہر ڈاکٹر اینٹونی فوسی نے کہا کہ کووڈ ۔19 کی پہلی ویکسین دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع تک تیار ہوسکتی ہے۔
- نیوزی لینڈ نے مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے مرسی کلنگ (یوتھنیزیا) کی قانونی حیثیت کے حق میں ووٹ دیا۔ 65 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے زندگی کے خاتمے کے حق بل کی حمایت کی ہے ، جس میں متعدد شرائط سے کے ساتھ مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کو مرنے کا حق دیا گیا ہے۔