شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہروں میں زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جامعہ کی خواتین اور بچوں نے سر اور ہاتھوں پر پٹیاں باندھ کر کیا احتجاج

نئی دہلی، دسمبر30: جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی اور دیگر مقامات پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، متعدد نوجوان مردوں اور خواتین اور بچوں نے اپنے سراور ہاتھ پر پٹیاں باندھ کر اتوار کو یہاں جامعہ نگر میں ایک زبردست احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو پولیس لاٹھی چارج اور فائرنگ سے جامعہ اور اے ایم یو کے متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے۔ متعدد طلبا کے ہاتھ یا پیر ٹوٹ گئے تھے۔ جامعہ کی لائبریری میں تعلیم حاصل کرنے والے قانون کے ایک طالب علم کی آنکھ میں چوٹ لگنے سے اس کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی تھی۔ اس سے پہلے 13 دسمبر کو بھی پولیس کے لاٹھی چارج میں جامعہ کے متعدد طلبا زخمی ہوئے تھے۔

جامعہ کے سیکڑوں طلبا اور مقامی باشندے شہریت ترمیمی قانون اور ملک بھر میں مجوزہ این آر سی کے خلاف گزشتہ 19 دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet