شہریت ترمیمی قانون: دہلی میں سیتا رام یچوری، پرشانت بھوشن اور ہرش مندر گرفتار، دہلی کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ معطل

نئی دہلی، دسمبر 19:  ہزاروں عام لوگوں کے علاوہ  دہلی پولس نے متعدد نامور افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سی پی آئی-ایم کے جنرل سکریٹری ستارام یچوری، سابق آئی اے ایس ہرش مندر اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن شامل تھے جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے جارہے تھے۔

لال قلعے کے قریب سے بھی ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں سے ایک بڑے احتجاجی مارچ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

دریں اثنا پوری دہلی اور این سی آر علاقے میں موبائل انٹرنیٹ معطل کردیا گیا ہے۔

 پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کر کے بتایا ’’ہم شہید پارک جارہے تھے، لیکن پولس نے ہمیں (ہرش مندر اور دیگر) کو آئی ٹی او میں حراست میں لے لیا۔ اس حکومت کے تحت اب اس ملک میں پرامن احتجاج کا کوئی حق نہیں ہے؟ ‘‘