شہریت ترمیمی قانون: جاپان کے وزیر اعلی نے ہندوستان کا دورہ رد کیا، امریکہ اور اقوامِ متحدہ نے ہندوستان سے کی مسلمانون کے حقوق کی حفاظت کرنے کی اپیل
نئی دہلی، دسمبر 14: شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ہو رہے مظاہروں کے درمیان جاپان کے وزیر اعظم نے اپنا ہندوستان کا تین روزہ دورہ رد کر دیا ہے۔ وہیں گوہاٹی میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کے قافلے پر مبینہ طور پر مظاہرین نے حملہ کیا۔ تاہم بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر شاہ محمد تنویر مونسور کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا۔
شنزو آبے نے اپنا دورہ منسوخ کردیا کیوں کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات گوہاٹی میں ہونے والی تھی۔
دوسری طرف دی انڈین ایکسپریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان سے اپنے "آئین اور جمہوری اقدار” کو برقرار رکھتے ہوئے "اپنی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ” کرنے کی اپیل کی ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھی جمعہ کے روز اس تشویش کا اظہار کیا کہ نیا قانون "اقلیتی فرقوں سمیت مسلمانوں کو تحفظ” میں توسیع نہیں کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا: "یہ ترمیم شدہ قانون شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامہ اور نسلی امتیازی سلوک کے خاتمے کے کنونشن کے اور ہندوستان کے آئین کے خلاف ہے۔