سی پی آئی (ایم) کو غزہ قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت  

ممبئی پولیس نے بامبے ہائی کورٹ کو اطلاع دی ،آزاد میدان میں احتجاج کی اجازت ملی،پارٹی کاآئندہ20  اگست کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان احتجاج کے انعقاد کا ارادہ

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی،13 اگست :۔

بالآخر  ممبئی پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کو غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس رویندر گھُگے اور گوتم انکھڈ کی ڈویژن بنچ نے ممبئی پولیس کے اس بیان کو قبول کیا کہ انہوں نے احتجاج کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارٹی کو آزاد میدان میں احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے گی، جو ممبئی میں مظاہروں کے لیے مخصوص جگہوں میں سے ایک ہے۔

دی وائر کی رپورٹ کے  مطابق، سی پی آئی (ایم) کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ مہر دیسائی نے کہا کہ پارٹی 20 اگست کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ایک پرامن اجتماع منعقد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ پارٹی مہاراشٹر پولیس ایکٹ 2091، 2091 کے تحت عوامی میٹنگز، ایجی ٹیشنز اور جلوسوں کے مسودے کے ضوابط پر عمل کرے گی۔

یہ قاعدہ آزاد میدان کو کسی بھی اجتماع، احتجاج، ہڑتال وغیرہ کے لیے مخصوص جگہ کے طور پر متعین کرتا ہے۔ ایکٹ میں ایسے اجتماعات کے دوران کچھ پابندیاں اور ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔ اشتعال انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہے اور اجتماع کو امن و امان کی پیروی کرنا چاہئے اور پولیس کے ساتھ تال میل میں منعقد کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس نے سی پی آئی (ایم) کو اسی مقام پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جب پارٹی نے اس کو چیلنج کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا تو اسی بنچ نے 25 جولائی کو اس کی عرضی کو خارج کر دیا تھا اور یہ متنازعہ تبصرہ کیا تھا کہ پارٹی کو ہزاروں میل دور مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ملک پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

عدالت نے کہا تھا کہ "ہمارے ملک میں پہلے ہی بہت سے مسائل ہیں، ہم ایسا کچھ نہیں چاہتے۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ آپ سب کم نظر ہیں، آپ غزہ اور فلسطین کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں، اپنے ملک کو دیکھیں، محب وطن بنیں، یہ حب الوطنی نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں کہ وہ محب وطن ہیں۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق   عدالت کے اس تبصرہ پر سی پی آئی (ایم) نے کہا تھا، ” ستم ظریفی یہ ہے کہ بنچ نہ تو آئین کی ان دفعات سے واقف ہے جو کسی سیاسی پارٹی کے حقوق کو یقینی بناتے ہیں، نہ ہی ہمارے ملک کی تاریخ اور فلسطینیوں کے ساتھ ہمارے لوگوں کی یکجہتی اور مادر وطن کے ان کے جائز حق سے۔ یہ تبصرے مرکزی حکومت کے ساتھ واضح سیاسی تعصب کی علامت ہیں۔

 

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet