سی اے اے مخالف احتجاج: کولکاتا میں احتجاجی مقام پر بیمار پڑنے کے بعد ایک خاتون کی موت

کولکاتا، فروری 02— کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں سی اے اے مخالف احتجاج میں ایک خاتون احتجاجی کی اتوار کے روز علی الصبح پنڈال میں بیمار ہونے کے بعد موت ہوگئی۔

خاتون کی شناخت 56 سالہ سمیدہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے جو وسطی کولکاتہ کے علاقے اینٹلی کی رہائشی ہیں۔ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا اور انھیں فوری طور پر اسلامیہ اسپتال لایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

خاتون، جسے دمہ کا مرض تھا، پچھلے 15 دنوں سے باقاعدگی سے مظاہرے میں حصہ لے رہی تھیں۔ ایک مظاہر نے کہا "وہ ہر دن 3 بجے کے قریب پہنچتیں اور صبح 1 بجے تک رکتی تھیں۔”

خاتون کے احترام کے طور پر مظاہرین نے اتوار کی صبح لاؤڈ اسپیکر بند کردیے اور انھوں نے ان کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔

7 جنوری کو، دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کے مخالف اجتماع سے متاثر ہو کر پارک سرکس میدان میں بڑے پیمانے پر مسلمان محلے کی کچھ خواتین نے جمع ہو کر احتجاج شروع کیا اور ملک میں جاری متنازعہ سرگرمیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

انھوں نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں سی اے اے مخالف مظاہرین پر "ریاستی جبر” کے خلاف بھی احتجاج شروع کیا۔

اسی دن سے آج تک ان کا احتجاج لگاتار جاری ہے اور دن بدن مظاہرین میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?