سپریم کورٹ کاپہلگام دہشت گردانہ حملے کی عرضی پر سماعت سے انکار ،عرضی گزار کی سرزنش

نئی دہلی، یکم :۔
سپریم کورٹ نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے متعلق دائر عرضی پر درخواست گزار کی سرزنش کی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ آپ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ایک ریٹائرڈ جج کی قیادت میں کرائی جائے۔ ججز کب سے ایسے کیسز کی تفتیش کے ماہر ہو گئے؟ معاملے کی سنگینی کو دیکھیں۔ یہ مشکل وقت ہیں۔ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ عدالت نے درخواست سننے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سنگین وقت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کا ہر شہری ساتھ کھڑا ہے۔ ایسا کوئی مطالبہ نہ کریں جس سے فوج کا مور ل متاثر ہو۔
پٹیشن میں پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست جموں و کشمیر کے رہنے والے فتح کمار شاہو، محمد جنید اور وکی کمار نے دائر کی تھی۔