سپریم کورٹ نے کیا شہریت ترمیمی بل پر روک لگانے سے انکار، حکومت کو جاری کیا نوٹس

نئی دہلی، دسمبر 18— شہریت (ترمیمی) قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز نئے شہریت کے قانون پر عملدرآمد روکنے سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس ایس اے بوڈے اور جسٹس بی آر گیائی اور سوریہ کانت پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے مرکز سے جنوری 2020 کے دوسرے ہفتے تک نوٹس پر جواب داخل کرنے کو کہا۔ اور اگلی سماعت کے لیے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔