سپریم کورٹ نے متھرا  شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے سروے کی اجازت پر پابندی میں توسیع کی

نئی دہلی، 22 جنوری:۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک میں توسیع کر دی ہے، جس میں متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کا عدالت کی نگرانی میں سروے کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔  چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی اگلی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے میں کرنے کا حکم دیا۔ قبل ازیں 12 دسمبر کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ کوئی بھی عدالت مندر مسجد سے متعلق کسی بھی نئے کیس کو اس وقت تک قبول نہیں کرے گی جب تک کہ عبادت گاہوں کے قانون پر سماعت نہیں ہو جاتی۔ درحقیقت، ہندو فریق کا  دعویٰ ہے کہ مسجد کے احاطے میں ایسی علامتیں موجود ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کبھی مندر موجود تھا۔