سنیوکت کسان مورچہ نے کسانوں کے معاملے پر وزیر اعظم کےغیر حساس رویہ کی مذمت کی

 کسان مورچہ نے احتجاج کرنے والی تمام کسان تنظیموں کے ساتھ فوری بات چیت کا مطالبہ کیا  

نئی دہلی،چنڈی گڑھ، 12 جنوری :

سنیوکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ کسان پریڈ کے ذریعے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ تمام جدوجہد کرنے والی کسان تنظیموں کے ساتھ فوری طور پر بات چیت کریں اور جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان بچائیں۔دریں اثنا مورچہ نے ایک لمبے عرصے سے احتجاج کر رہے کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں وزیر اعظم کے غیر حساس رویہ کی مذمت بھی کی ۔

ایس کے ایم نے کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت نہ کرنے اور کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کی حفاظت نہ کرنے پر وزیر اعظم کے آمرانہ، غیر حساس رویہ کی سخت مذمت کی۔ ان کے آمرن انشن کا 48 واں دن ہونے کے باوجود سپریم کورٹ اور صدر کسان لیڈروں کی جان بچانے کے لیے مداخلت نہیں کر پا رہے ہیں۔

اتوار کو مورچہ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، ایس کے ایم نے زرعی مارکیٹنگ کے قومی فریم ورک (این پی ایف اے ایم) کو فوری طور پر واپس لینے، سی 2 + 50 فیصد کی شرح سے ضمانت شدہ خریداری کے ساتھ ایم ایس پی کے لیے قانون نافذ کرنے، کسانوں اور کھیت مزدوروں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے لیے جامع منصوبہ بندی، بجلی کی نجکاری بند کرنے، سمارٹ میٹر سکیم بند کرنے، کسانوں کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ ہے۔

ایس کے ایم کی تمام ریاستی رابطہ کمیٹیاں (ایس سی سی) فوری طور پر میٹنگ کریں گی اور زرعی مارکیٹنگ پر قومی پالیسی فریم ورک کی کاپیاں جلا کر احتجاج کی اپیل کر یں گی۔ اس پروگرام کی تاریخوں کا اعلان ریاستی ایگزیکٹو کرے گا۔

کارپوریٹ حامی قوانین کی ایک سیریز کے ذریعے کارپوریٹ حملے کی وجہ سے کسانوں کا ذریعہ معاش خطرے میں ہے، جس میں زرعی مارکیٹنگ پر قومی پالیسی کا فریم ورک تازہ ترین حملہ ہے، جو ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے اور ہندوستانی آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک کو چیلنج کرتا ہے۔ متعلقہ محاذوں کی درخواست پرایس کے ایم (این پی) اور کسان مزدور مورچہ ( کے ایم ایم) کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ 13 جنوری کو کھنوری کے قریب واقع قصبہ باتڑا میں دوبارہ شیڈول کی جائے گی۔