سابق چیف جسٹس آف انڈیا سمیت13 ریٹائرڈ جج بھی پران پرتشٹھامیں ہوئے شریک
نئی دہلی ،23جنوری :۔
ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والی پران پرتشٹھا کی تقریب میں ملک بھر سے معروف ومشہور شخصیات نے شرکت کی۔مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔اس تقریب میں سپریم کورٹ کے 13 ریٹائرڈ ججوں سمیت چار سابق چیف جسٹس بھی موجود تھے۔ ان میں وہ جج بھی شامل ہیں جنہوں نے رام مندر-بابری مسجد کے بارے میں فیصلہ دیاتھا۔
بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق، پران پرتشٹھا میں شرکت کرنے والےسابق چیف جسٹس میں این وی رمنا، یو یو للت، جے ایس کھیہر اور وی این کھرے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ججوں میں نیشنل کمپنی لاء اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین اشوک بھوشن، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ارون مشرا، آدرش گوئل، وی راما سبرامنیم، انیل ڈیو، ونیت سرن، کرشنا مراری، گیان سودھا مشرا اور مکندکم شرما شامل ہیں۔
بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ پرفیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو بھی جو آئینی بنچ کا حصہ تھے کو بھی میں مدعو کیا گیا تھا۔ ایودھیا تنازعہ کا فیصلہ دینے والے ججوں میں موجودہ سی جے آئی چندر چوڑ، اس وقت کے سی جے آئی رنجن گوگوئی، سابق سی جے آئی ایس اے بوبڈے، سابق جسٹس اشوک بھوشن اور ایس عبدالنذیر ہیں۔ ان میں سابق جسٹس اشوک بھوشن نے تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔