سابق جے این یو اسکالر نے دہلی فسادات کے معاملے میں فرضی الزامات کے لیے پولیس کی نکتہ چینی کی
نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر ، نوجوان مورخ اور کارکن عمر خالد سے بدھ کے روز دہلی پولیس کرائم برانچ نے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلے میں تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ، حکام نے یہ بات جمعرات کو بتائی۔
پولیس نے خالد سے پوچھا تھا کہ فسادات کے دوران وہ کہاں تھا۔ خالد نے، جس سے سن لائٹ کالونی پولیس نے تفتیش کی تھی ، منگل کے روز دہلی پولیس کے کمشنر ، ایس این شریواستو کو لکھے گئے خط میں ’’جبراً گواہ ‘‘بنانے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ، پولیس کواس کیس میں خود پرفرضی الزامات لگانے کاقصورواربتایا ہے۔ .
29 اگست کو ، خالد کے ایک جاننے والے سے مبینہ طور پر دہلی پولیس اسپیشل سیل کے تفتیشی افسران نے ایک بیان پر دستخط کرنے کے لئے کہاتھا جس میں بتایا گیا تھا کہ خالد نے ’’موقع‘‘ پر دہلی میں ’’چکا جام‘‘ کی حمایت کی تھی اور اس کے لیےاس واقف کار کوپیسے دینےکا وعدہ کیا تھا۔
خالد کے والد ، سید قاسم رسول الیاس نے جمعرات کے روز بتایا کہ خالد سے پولیس نے منگل کے روز کرائم برانچ کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی اور اگلے دن اس سے پوچھ گچھ کے لئے آنے کو کہا۔ بدھ کی صبح 11.30 بجے ، خالد سے پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی ، جو اپنے کنبہ کے افراد اور وکیل کے ہمراہ سن لائٹ کالونی کے دفتر آیا تھا ، ۔’’پولیس نے غلط بیانی سےکام لیا تھا کہ خالد ٹرمپ کے دورے سے قبل 26 جنوری اور 5 فروری کو احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ سراسر غلط ہے۔ کسی کو بھی ان تاریخوں میں ٹرمپ کے دورے کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ہندوستان میں ہم سب کو 10 فروری کو ہی ان کے دورے کے بارے میں معلوم ہوا۔خالد نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس جبر اور دھمکیاں دے کر جھوٹے گواہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ وہ فرضی کہانی گڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے معاملہ عدالت میں ٹھہر نہیں سکےگا۔ بیان میں پولیس کے الزامات من گھڑت ہیں۔‘‘مسٹر الیاس نے کہا ، ’’یہ حیرت کی بات ہے کہ فساد کے اصل چہروں کے خلاف کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے ، بلکہ ایک بے قصور کوپھنسایا جا رہا ہے۔‘‘
کمشنر کو لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں ، خالد نے دعوی کیا ہے کہ ایک واقف کار نے ان سے 29 اگست کو ملاقات کی تھی اور بتایا تھا کہ اسپیشل سیل کے تفتیشی افسران نے اسے خالد کے خلاف پہلے سے تیار کردہ بیان دیا تھا ، جس میں لکھا گیا تھا کہ:’’ 26 دسمبر ، 2019کوانڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ ، لودھی روڈ میں ایک اجلاس منعقدہوا۔ جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی ، جے این یو ، ڈی یو کے طلباء اور یو اے ایچ (یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ) کے ممبران وہاں موجود تھے۔ میں جانتا تھا کہ شاہین باغ جیسے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں مظاہرے کرنے ہیں اور ان مظاہروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوں گے تاکہ پولیس کارروائی کرنے سے قاصر ہو۔ عمر خالد نے کہا کہ موقع پر ہم دہلی میں چکا جام کا اہتمام کریں گے تاکہ حکومت اس قانون (سی اے اے) کو واپس لینے پر مجبور ہوجائے۔ 28 دسمبر کو ، واٹس ایپ پر دہلی پروٹسٹ سپورٹ گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔‘‘
خالد کے خط کے مطابق ، جب اس شخص نے بیان پر دستخط کرنےپر اعتراض کیا تو ، افسران نے دھمکی دی کہ وہ اس بیان کو تبدیل کردیں گے اور یہ بھی شامل کردیں گے کہ یہ شخص سڑک کے ’چکا جام ‘کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ یہ اس کا بیان نہیں ہے۔ ’’وہ (افسران) ایک اور فارم لائے ، جو گرفتاری میمو کی طرح نظر آتا تھا، جس میں UAPA لکھا ہوا تھا۔ اسے یہ فارم دکھاتے ہوئے ، انہوں نے اسے بتایا کہ اسے ایک کاانتخاب کرنا ہے۔ وہ یا تو تعمیل کرسکتا ہے اور بغیر کسی حذف کے پہلے سے تیار کردہ بیان کے ساتھ جا سکتا ہے یا وہ دوسرےفارم پر دستخط کرسکتا ہے۔اس نے بیان کے ساتھ جانے پر خودکو مجبور محسوس کیا۔‘‘ خالد نے خط میں دعوی کیا۔
خالد نے یہ بھی لکھا:’’پولیس کا دعویٰ ہے کہ (طاہر) حسین سے اعتراف جرم لیا گیا ہے ، جہاں اس کا کہنا ہے کہ اس نے شاہین باغ میں پی ایف آئی کے دفتر میں 8 جنوری کو خالد سیفی اور مجھ سے ملاقات کی۔ یہ قطعی غلط ہے۔ میں حسین سے کبھی نہیں ملا ہوں اور نہ پی ایف آئی آفس ہی گیا ہوں۔ جب 31 جولائی کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے مجھ سے پوچھ گچھ کی تو مجھ سے حسین سے ملاقات کے بارے میں ایک سوال تک نہیں پوچھا گیا۔ ‘‘یہ خط سی پی کے آفس اور دہلی پولیس کے پی آر او کے دفتر کو بھیجا گیا تھا۔
اس سے قبل خالد پر جامعہ میڈیا کوآرڈینیٹر صفورہ زرگر اور آر جے ڈی کے یوتھ ونگ کے صدر میران حیدر کے ساتھ ، فسادات سے متعلق ایک اور معاملے میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔میران حیدر پر فسادات بھڑکانے کا الزام ہے۔پچھلے مہینے اسے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے فسادات کے پیچھے مبینہ سازش کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔ پولیس نے اس سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور اس کا فون بھی قبضے میں لے لیا۔
شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تشدد کے بعد 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں اور مظاہرین کا کنٹرول ختم ہوگیاتھا جس کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوگئےتھے۔