سابق جاپانی اڈلٹ  ادا کارہ کا قبول  اسلام  ،حجاب میں ویڈیو وائرل

نئی دہلی ،17 مارچ :۔

ایک طرف جہاں دنیا بھر میں اسلامو فوبیا عروج پر ہے اور اسلام مخالف طاقتیں نت نئے طریقوں سے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں وہیں کچھ حقیقت پسند افراد اور معروف شخصیتیں گناہوں اور غلط کاموں کے دلدل سے نکل کر اسلام کی صاف ستھری اور ٹھنڈی چھاؤں میں پناہ لے رہی ہیں ۔ایسی ہی ایک شخصیت نے گناہوں کے دلدل سے نکل کا اسلام قبول کیا ہے اور اللہ کی بار گاہ میں توبہ کر کے راہ راست پر چلنے کا عزم کیا ہے۔جاپان  کی  مشہور سابق  اڈلٹ  سٹار Rae Lil Black رائے  لل بلیک(اصل نام: Kae Asakura) نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کے دورے کے دوران مسلم کمیونٹی سے ان کی ملاقاتیں اور ان سے محبت نے انہیں اسلام کی طرف راغب کیا۔ وہ اب حجاب اور عبایا پہنتی  ہیں، پورے رمضان کے روزے رکھ رہی ہیں، اور اپنے نئے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی  ہیں۔

رائے نے کہا کہ وہ کوالالمپور کی مساجد میں حجاب پہنتی  ہیں اور وہاں کے لوگ ان سے اس قدر محبت کرتے  ہیں کہ انہوں نے اسلام کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے رمضان کے دوران اپنا پہلا روزہ رکھنے کا تجربہ شیئر کیا، جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ افطار کی ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔ تاہم، کچھ لوگوں نے الزام لگایا کہ وہ "صرف مواد بنا رہی ہے، روزہ نہیں رکھ رہی ہیں ۔” اس پر رائے نے واضح کیا، ”میں پورا وقت روزہ رکھتی ہوں۔ میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے۔ دوسروں کو پرکھنے کے بجائے اپنی عبادت پر توجہ دیں۔

اسلام قبول کرنے کے بعد بھی، رائے کی پرانی  فلمیں آن لائن منظر عام پر آتی رہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز برسوں پرانی ہیں اور کمپنی کو انہیں ریلیز کرنے کا حق ہے۔ اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے مکہ کی نماز کی چٹائیاں، مذہبی کتابیں اور کھجوریں جیسے تحائف ملے، جس سے وہ جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا، "لوگوں نے میری پچھلی زندگی کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا۔ یہ محبت حیرت انگیز ہے۔

ناقدین کو جواب دیتے ہوئے رائے نے کہا، "اللہ فیصلہ کرے گا کہ میرے گناہ معاف ہوں گے یا نہیں۔ میں اپنی نیت   صاف رکھتی ہوں، باقی اس پر چھوڑ دیا   ہے۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ رمضان میں ثواب کمائیں اور اپنی عبادت پر توجہ دیں۔