سابق برہموس انجینئر نشانت اگروال کو آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنےپر عمر قید کی سزا
2018 اتر پردی اور مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کیا تھا گرفتار،نشانت اگروال برہموس ایئرو اسپیس میں ایک سینئر سسٹم انجینئر تھا
نئی دہلی،03 جون :۔
برہموس ایئرو اسپیس کے سابق انجینئر نشانت اگروال کو ناگپور کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی اائی ایس آئی کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام تھا ۔نشانت اگروال کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو برہموس میزائل کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں اتر پردیش اور مہاراشٹر اے ٹی ایس اور ملٹری انٹلی جنس نے2018 میں ناگپور کے پاس سے گرفتار کیا تھا۔ اگروال کو 14 سال کی جیل کاٹنی ہوگی اور ان پر 3000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
نشانت اگروال برہموس ایئرو اسپیس میں ایک سینئر سسٹم انجینئر تھے اور میزائل منصوبوں میں بھی شامل تھے۔ برہموس ایئرو اسپیس بھارت اور روس کا ایک مشترکہ پروگرام ہے۔ یہ برہموس سپر سونک کروز میزائل بناتا ہے ۔ نشانت نے اپنی ٹکنا لوجی اسپیشل کی وجہ سے برہموس ایرو اسپیس میں متعدد ضروری منصوبوں پر کام کیا ہے ۔ ان کی اس سر گرمی میں شامل ہونے کے بعد ان کے ساتھی بھی بہت حیران ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نشانت اگروال انڈین انفارمیشن ٹکنا لوجی (آئی آئی ٹی) روپڑ سے میکینکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ۔ اس کے بعد وہ برہموس ایئرو اسپیس میں اینجینئر کے طور پر کام کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق 2018 میں اس معاملے نے ہلچل مچا دی تھی کیونکہ یہ برہموس ایئرو اسپیس سے جڑا پہلا جاسوسی معاملہ تھا۔ اگروال دو فیس بک اکاؤنٹ نہا شرما اور پوجا رنجن کے ذریعہ مشتبہ پاکستنای خفیہ ایجنٹوں کے رابطے میں تھا ۔ اسلام آباد سے چلائے جا رہے ان اکاؤنٹس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنٹ چلا رہے ہیں۔ برہموس میزائل کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں اتر پردیش اور مہاراشٹر اے ٹی ایس اور ملٹری انٹلی جنس نے 2018 میں ناگپور کے پاس سے گرفتار کیا تھا۔گرفتاری کے بعد نشانت اگروال کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ جانچ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے کمپیوٹر اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی جانچ کی گئی اور پایا گیا کہ حساس ڈاٹا ٹرانسفر کیا گیا تھا۔