ریلوے 22 مئی سے خصوصی ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ کی دے گا اجازت، خدمات میں کر سکتا ہے اضافہ
نئی دہلی، مئی 14: ہندوستانی ریلوے نے بدھ کے روز ایک حکم جاری کیا، جس میں 22 مئی سے مسافروں کو نہ صرف خصوصی ٹرینوں بلکہ اپنی تمام آنے والی خدمات میں بھی ’’ویٹنگ لسٹ‘‘ کے مسافروں کی فہرست میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے منسلک لاک ڈاؤن کی وجہ سے قریب 50 دن بند رہنے کے بعد ریلوے نے منگل کے روز اپنی مسافر خدمات دوبارہ شروع کیں۔ پندرہ جوڑے خصوصی ٹرینیں اب نئی دہلی کو ہندوستان کے دوسرے شہروں کے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن، جو دو بار بڑھایا گیا ہے، تین دن میں ختم ہونے والا ہے۔ اس کے بعد بھی یہ نئے اصولوں کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
نئے حکم میں ریلوے نے ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ کو اے سی تھری کوچ کے لیے 100، اے سی ٹو کوچ کے لیے 50، سلیپر کلاس کے لیے 200، چیئر کاروں کے لیے 100 اور اے سی فرسٹ کوچ کے لیے 20 مسافر تک محدود کردیا ہے۔ اس کا اطلاق 22 مئی سے شروع ہونے والے سفروں کے لیے 15 مئی سے بکنے والے ٹکٹوں پر ہوگا۔
New: Rules of refund if passenger is found not fit for travel/has symptoms of COVID at station. @IndianExpress pic.twitter.com/fpzKQBOdHI
— Avishek Dastidar (@avishekgd) May 13, 2020
وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ’’ہم 22 مئی سے بہت کم ویٹ لسٹ ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیں گے کیونکہ کچھ مسافر آخری لمحے میں اپنا ٹکٹ منسوخ کر رہے ہیں۔‘‘
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستانی ریلوے نے، اگر کسی علامتی مسافر کو ٹرین میں سوار ہونے سے منع کیا گیا ہو، تو اس کا پورا کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق ’’اگر اسکریننگ کے دوران کسی مسافر کا کوویڈ 19 کا درجہ حرارت/علامت بہت زیادہ ہو تو تصدیق شدہ ٹکٹوں کے باوجود اسے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسی صورت میں مسافر کو مکمل رقم کی واپسی فراہم کی جائے گی۔‘‘
ذرائع کے مطابق شتابدی ایکسپریس اور دیگر میل ایکسپریس ٹرینوں کو بھی جلد شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت صرف راجدھانی اے سی ٹرینیں ہی چل رہی ہیں۔