روہنگیا پناہ گزینوں کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پرسپریم کورٹ نے  نوٹس جاری کیا

نئی دہلی،11اکتوبر :۔

ملک بھر میں غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید ہزاروں روہنگیاؤں کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ   روہنگیا پناہ گزینوں کی رہائی کے لیے یونین آف انڈیا کو ہدایات جاری کرے  ۔

دائر درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ یونین آف انڈیا کو کسی بھی روہنگیا کو غیر قانونی تارکین وطن ہونے یا غیر ملکی قانون 1946 کے تحت من مانی طور پر حراست میں لینے سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ نے دائر رٹ پٹیشن پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس بی آر اسے جسٹس گو ئی اور جسٹس پی کے مشرا کی بنچ کے سامنے رکھا گیا تھا جس میں چار ہفتے بعد سماعت ہونی ہے۔

سپریم کورٹ نے منگل کو ایک درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یونین آف انڈیا کو ملک بھر کی جیلوں اور دیگر حراستی مراکز میں مبینہ طور پر غیر قانونی اور من مانی طور پر نظر بند روہنگیا پناہ گزینوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی درخواست کی ہے۔

عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی مسلسل نظربندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جو ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 21 اور 14 کے تحت ہندوستان میں رہنے والے تمام افراد اور ہندوستان کے شہریوں کو دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

یہ درخواست آزاد ملٹی میڈیا صحافی پریالی سور نے دائر کی تھی، جس کی نمائندگی ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن اور ایڈوکیٹ چیرل ڈی سوزا نے کی۔

لائیو لاء کے مطابق، درخواست گزار نے کہا، "میانمار سے یہ پناہ گزین ان حالات کی وجہ سے اپنے ملک سے بھاگے ہیں جنہیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالت انصاف نے نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ "میانمار میں نسل کشی کا سامنا کرنے اور تشدد شروع ہونے کے بعد سے بے وطن افراد بننے کے بعد، روہنگیا پناہ گزین ہندوستان سمیت پڑوسی ممالک میں  پناہ گزین ہیں۔

صحافی پریالی سور کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں روہنگیا کو "بڑھتے ہوئے مسلم مخالف اور پناہ گزین مخالف زینو فوبیا” کا سامنا ہے اور انہیں مسلسل حراست اور یہاں تک کہ  انہیں واپس بھیجے جانے کا خطرہ ہے۔

دائر درخواست میں وضاحت کی گئی ہے کہ، "UNHCR کی طرف سے پناہ گزینوں کے طور پر ان کی حیثیت کو تسلیم کرنے کے باوجود، سینکڑوں روہنگیا پناہ گزین، بشمول حاملہ خواتین اور نابالغ، ہندوستان بھر کی جیلوں اور حراستی مراکز میں غیر قانونی اور غیر معینہ مدت تک نظر بند ہیں۔” وہ ان حراستی مراکز کے اندر سنگین خلاف ورزیوں اور غیر انسانی حالات کو برداشت کرتے ہیں۔ "انہیں بغیر وجہ کے یا اکثر غیر ملکی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا جاتا ہے اور انہیں قانونی امداد تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ اس درخواست پر چار ہفتے بعد سماعت ہوگی۔