راہل گاندھی نےوائناڈ کی سیٹ بہن پرینکا کیلئے خالی کی
رائے بریلی کی سیٹ اپنے پاس بر قرار رکھیں گے راہل گاندھی،کانگریس صدر ملکا رجن کھڑگے نے کیا اعلان
نئی دہلی، 17 جون
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کو برقرار رکھیں گے اور پرینکا واڈرا کے لیے وائناڈ سیٹ خالی کریں گے۔
راہل گاندھی نے رائے بریلی اور وایناڈ دونوں لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑا اور جیت لیا اور انہیں انتخابی نتائج کے 14 دنوں کے اندر ان میں سے ایک سیٹ خالی کرنی ہوگی۔
کھڑگے نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کو رائے بریلی سیٹ برقرار رکھنی چاہئے کیونکہ یہ خاندان کے قریب ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پرینکا کو وایناڈ سے الیکشن لڑنا چاہئے۔ انہوں نے اس فیصلے کو قبول کرنے پر بھائی بہن کی جوڑی کا شکریہ ادا کیا۔
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پرینکا واڈرا بھی بحث کے دوران موجود تھے۔
اس اعلان کے بعد راہل گاندھی نے وائناڈ کے ایم پی کے طور پر اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ رائے بریلی اور وایناڈ کے لوگوں کے ساتھ میرا جذباتی رشتہ ہے۔ میں گزشتہ 5 سالوں سے وایناڈ سے ایم پی تھا۔ وہاں سب نے مجھ سے بہت پیار کیا۔ اس کے لیے میں تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرینکا وایناڈ سے الیکشن لڑیں گی۔ ہم ساتھ مل کر ویناڈ سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کریں گے۔
ویناڈ کے ساتھ اپنی مسلسل وابستگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میں وائناڈ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ پرینکا وایناڈ سے الیکشن لڑنے والی ہیں لیکن میں باقاعدگی سے وائناڈ کا دورہ کروں گا۔