رانچی: راجیو کمارنامی شخص نے مسلم لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا کر کیاقتل ، گرفتار
رانچی ،18ستمبر :۔
موجودہ حالات میں ملک میں مسلم لڑکیوں کے خلاف شدت پسند تنظیموں کی جانب سے ایک محاذ کھول دیا گیا ہے ۔ ہندو نوجوانوں کے ذریعہ مسلم لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے اور ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے اور پھر انہیں چھوڑ دینے یا قتل کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین معاملہ جھارکھنڈ کا ہے جہاں دو بچوں کے باپ راجیو کمارنے پہلے ایک مسلمان لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا، پھر مبینہ طور پر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے اور پھر اسے قتل کردیا۔
پولیس نے 45 سالہ ملزم راجیو کمار کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، حالانکہ ملزم نے قتل سے انکار کیا ہے۔معلومات کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کی رات اس کی ثنا سے لڑائی ہوئی تھی ۔جس کے بعد میں اپنے آفس آیا اور ثناء گھر پر تھی۔ اسی دوران ثناء نے فون کر کے کہا کہ تمہارے اور بھی کئی لڑکیوں سے تعلقات ہیں، میں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی اور خودکشی کی دھمکیاں دینے لگی۔
رات گئے گھر پہنچا تو دیکھا کہ ثناء پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔ میں اسے فوری طور پر اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہفتہ کوریمس میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ثنا کی بہن نے راجیو کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر اے آئی ایم آئی ایم جھارکھنڈ کے صدر محمد شاکر کا کہنا ہے کہ پنڈگ رانچی کے رہنے والے 45 سالہ راجیو کمار نے جو دو بچوں کا باپ ہے، 24 سالہ ثنا پروین کو بھگوا لو ٹریپ کے ذریعہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ کل اسے قتل کر دیا۔ میڈیا اور پولس انتظامیہ اس معاملے کو خودکشی جیسا بنانے کی کوشش کر رہے تھے، اے آئی ایم آئی ایم کی مداخلت کے بعد قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔