دہلی یونیور سٹی لکشمی بائی کالج: دیواروں پر گائے کا گوبر لگائے جانے پر طلبا کا انوکھا احتجاج

پرنسپل دفتر کی دیواروں میں طلبا یونین کے رہنما نے طلبا کے ساتھ مل کر گوبر کا لیپ لگایا  اور قدرتی ٹھنڈک کا فائدہ اٹھانے کا طنز کیا

نئی دہلی ،16 اپریل :۔

گزشتہ دنوں دہلی یونیور سٹی کے لکشمی بائی کالج کی دیواروں پر گائے کے گوپر کا لیپ لگاتے ہوئے پرنسپل کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھاجو اب بڑے پیمانے پر موضوع بحث بن گیا ہے۔اس معاملے پر دہلی یونیور سٹی کے طلبا یونین نے سخت اعتراض کیا ہے یہی نہیں اس سلسلے میں طلبا یونین کے رہنما رونق کھتری نے انوکھے طریقے سے احتجاج درج کرایا ہے۔اور انہوں نے گزشتہ روز طلبا کے ساتھ گوبر لے کر پرنسپل دفتر پہنچے اور پرنسپل کی آفس میں گوبر کا لیپ لگا کر شدید احتجاج درج کرایا۔

طلبا رہنما کے ذریعہ کئے گئے اس انوکھے احتجاج کو سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔در اصل دہلی یونیور سٹی کے تحت چلنے والے لکشمی بائی کالج میں گائے کے گوبر سے دیواروں کا لیپ  لگایا گیا۔ کالج کی پرنسپل پرتیوش وتسلا کے اس اقدام پر طلہ و اساتذہ اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی گئی ۔ اسی سلسلے میں دہلی یونیور سٹی اسٹوڈنٹس یونین ( ڈو صو) کے صدر نوق کھتری نے بطور احتجاج کالج کے پرسنپل دفتر کی دیواروں پر گوبر لگا دیا ۔

پرنسپل پرتیوش نے طلبا کے کلاس روم کی دیواروں کو لیپ کرتے ہوئے یہ دلیل دی کہ یہ اقدام کالج کے سی بلاک میں گرمی سے تحفظ کے لئے ایک دیسی حل کے طور پر کیا گیا ہے۔ پرنسپل کے مطابق یہ ایک تحقیقی تجربہ ہے جس کا مقصد کلاس روم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنا اور تدریسی ماحول کو بہتری لانا ہے۔ پرنسپل پرتیوش وتسلا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی بلاک کے تین کلاس رومز میں یہ عمل مکمل ہو چکا ہے اور طلبا جلد ان کلاسوں میں ایک نئے کلیور کا تجربہ کریں گے۔

تا ہم اس جدید اور سائنس و ٹکنا لوجی کے دور می طلبہ تنظیموں اور اساتذہ نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے ۔ اسی سلسلے میں منگل کو ڈو سو کے صدر رونق کھتری نے پرنسپل آفس کے اندر دیوار پر گوبر کا لیپ کر دیا ۔ اس دوران آفس میں پرنسپل تو نہیں تھیں لیکن انہوں نے طنزیہ انداز میں پرنسپل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ   اب اے سی کی ضرورت نہیں ، گوبر کی ٹھنڈک لیجئے۔ انہوں نے اس اقدام کو طلبہ دشمنی قرار دیا اور کہا کہ جب طلبہ کو جدید سہولتوں کی ضرورت ہے تب کالج پرنسپل انہیں دقیانوسی طریقوں کی طرف دکھیل رہی ہیں ۔رونق کھتری نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیر سائنسی اور غیر عملی بھی ہے بلکہ صحت کے لئے بھی نقصاندہ ہے ۔ اس سے کالج کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس پر متعدد صارفین نے شدید طنز کیا ہےاور پرنسپل محترمہ کے اس عمل کو غیر سائنسی اور نا قابل قبول قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں دہلی یونیور سٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے بھی اس معاملے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل پر طنز کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر پرسنپل کو ایسا کوئی تجربہ کرنا تھا تو سب سے پہلے انہیں اپنے گھر پر آزمانا چاہئے تھا ہمیں اس تجربے کی کوئی سائنسی بنیاد نظر نہیں آتی۔