دہلی شراب پالیسی معاملہ :ای ڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کوبھیجا سمن

بھارت راشٹرسمیتی (بی آر ایس) پارٹی ایم ایل سی، 44 سالہ کویتا کو 9 مارچ کو قومی دارالحکومت میں ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کی ہدایت

نئی دہلی ،08 مارچ :۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کویتا کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن بھیجا گیا ہے۔ بھارت راشٹرسمیتی (بی آر ایس) پارٹی ایم ایل سی، 44 سالہ کویتا کو 9 مارچ کو قومی دارالحکومت میں وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے کویتا کے قریبی ارون رام چندرن پلئی اور سی اے بوچی بابو کو گرفتار کیا ہے۔
ای ڈی نے پلئی کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے گرفتار کیا کہ حیدرآباد کے تاجر نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کے لیے ’ساؤتھ گروپ‘ کے ساتھ ساز باز کیا تھا۔ پلئی کو ای ڈی نے پیر کی رات گرفتار کیا تھا اور منگل کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے پلئی کو 13 مارچ تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں دے دیا۔ ای ڈی کے ذریعہ اس معاملے میں یہ 11ویں گرفتاری ہے۔
ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ وہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور رکن قانون ساز کونسل کے مبینہ شراب کارٹیل ‘ساؤتھ گروپ’ کی نمائندگی کرتا ہے جو کویتا اور دیگر سے منسلک ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں سی بی آئی نے کویتا سے گزشتہ سال دسمبر میں پوچھ گچھ کی تھی۔