دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نےپہلی فہرست جاری کی ،باغیوں کو ترجیح
سے اروند کیجریوال کے خلاف پرویش صاحب سنگھ ورما اور کالکاجی سیٹ سے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف رمیش بدھوڑی کو میدان میں اتارا
نئی دہلی، 4 جنوری :۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہفتہ کو دہلی کی 70 سیٹوں کیلئے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے اس بار کئی قد آور اور سینئر رہنماؤں کو موقع دیا ہے اس کے ساتھ ہی کیجریوال کی پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کو بھی بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
نئی دہلی کی اہم اسمبلی سیٹ سے اروند کیجریوال کے خلاف پرویش صاحب سنگھ ورما اور کالکاجی سیٹ سے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف رمیش بدھوڑی کو میدان میں اتارا ہے۔دہلی حکومت میں سابق وزیر رہے راج کمار آنند کو پہلے تو بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ میں گئے ۔ اس کے کچھ ہی وقت بعد وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اب بی جے پی نے انہیں پٹیل نگر اسمبلی سیٹ سے ہی امیدوار بنایا ہے۔ وہیں کیجریوال سے باغی ہوئے چھتر پور کے ممبر اسمبلی کرتار سنگھ تنور کو بھی بی جے پی نے ٹکٹ دیا ہے۔ انہیں چھتر پور سیٹ سے ہی بی جے پی نے الیکشن میں اتارا ہے۔دہلی حکومت میں سابق وزیر کیلاش گہلوت کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے بجواسن سے ٹکٹ دیا ہے۔ وہ ابھی نجف گڑھ اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں۔ آپ حکومت میں وزیر بجواسن سے ہی ٹکٹ چاہ رہے تھے۔ بی جے پی نے ان کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے انہیں بجواسن س ہی الیکشن میں اتارا ہے۔ کیلاش گہلوت کو نجف گڑھ سے اتار ا جائے گا۔
29 امیدواروں کی فہرست میں بی جے پی کے سینئر رہنما پرویش ورما، رمیش بیدھوڑی اورکانگریس سے آئے ارویندر سنگھ لولی کو بھی میدان میں اتارا ہے
قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 70 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ کانگریس نے بھی 43 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم دہلی اسمبلی انتخابات کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔