دہلی:حادثے کی بعد کارروائی ،درشٹی سمیت 20کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سیل
نئی دہلی ،30 جولائی :۔
یہ بات حقیقت ہے کہ کوچن سینٹر بدلتے زمانے اور کمپٹیشن کے دور میں سب سے منافع بخش بزنس بن چکا ہے۔ ایسے میں تمام قوانی اور ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر بڑےپیمانے پر ایسے ادارے کھل گئے ہیں جہاں حادثوں میں طلبا اپنی زندگی گنوا رہے ہیں ۔دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے تین طلبا کی موت ہو گئی ۔
اس حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر بے ضابطی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے جس کے بعد سرکار بیدار ہوئی ہے ۔ ہمیشہ حادثوں کے بعد نیند سے جاگنے والا انتظامیہ تین طالب علموں کی موت کے بعد ہوئے سخت احتجاج اور دباؤ سے مجبور ہوکر اس معاملے میں فوری کارروائی شروع کی ہے۔ کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور درشٹی سمیت کئی کوچنگ مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ کمیٹی وجوہات کی جانچ کرے گی، ذمہ داری کا تعین کرے گی، اور سفارش کردہ اقدامات کرے گی۔ یہ کمیٹی پالیسی میں تبدیلیوں کی تجویز اور سفارش کرے گی۔ یہ کمیٹی ایڈیشنل سکریٹری (ہوم)، اسپیشل سی پی، دہلی پولیس اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔”