دور درشن بی جے پی-آر ایس ایس کی پروپیگنڈا مشین”
کیرالہ کے وزیر اعلی نے دی کیرالہ اسٹوری فلم کو نشر کرنے کے دور درشن کے اقدام کی مذمت کی
نئی دہلی ،05اپریل :۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے متنازعہ ہندوتوا پروپیگنڈہ فلم دی کیرالہ سٹوری کو نشر کرنے کے دوردرشن کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔وجین نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "دوردرشن کی طرف سے فلم ‘کیرالہ اسٹوری’ کو نشر کرنے کا فیصلہ، جو پولرائزیشن کو اکساتی ہے، انتہائی قابل مذمت ہے۔”انہوں نے کہا کہ”نیشنل نیوز براڈکاسٹر کو بی جے پی-آر ایس ایس کے اتحاد کی پروپیگنڈہ مشین نہیں بننا چاہئے اور ایسی فلم کی نمائش سے دستبردار ہونا چاہئے جو صرف عام انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانا چاہتی ہو۔ کیرالہ نفرت کے بیج بونے کی اس طرح کی بدنیتی پر مبنی کوششوں کی مخالفت میں ثابت قدم رہے گا۔‘‘
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ریاستی سکریٹریٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ دوردرشن کو تقسیم کرنے والی فلم نہیں دکھانی چاہئے جو سنگھ پریوار کی اقلیتوں کو کی شبیہ کو داغدار بنانے کی کوشش میں بنائی گئی ہے۔