درخت ہماری زندگی کی بقا کے لیے لازمی
ملی ماڈل اسکول میں سی آئی او کی مہم ”مٹی میں ہاتھ دل وطن کے ساتھ “شجرکاری مہم جاری

نئی دہلی 18جولائی :۔
چلڈرین اسلامیک آرگنائزیشن(سی آئی او)کی ”شجر کاری مہم“کیملی ماڈل اسکول سے شروعات ہوئی ۔جس میں جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے امیر سلیم اللہ خان ،اسکول کے منیجر ابراہیم ،پرنسپل ثمینہ صاحبہ ،خواتین ونگ دہلی کی سکریٹری نزہت صاحبہ،سکریٹری فاطمہ تنویر،اور سعدیہ یاسمین نے شرکت کی۔ابوالفضل انکلیو یونٹ کی دونوں یونٹ کی نظمہ سمیت اسکول کی ٹیچر صالحہ تبسم اور عائشہ نے پروگرام میں شرکت کی۔سکریٹری سی آئی او دہلی شاذیہ باری اور سی آئی او اڈوائزر دہلی کی ممبر علیہ آصف اور لبنا خانم ،ضلعی ناظم شاداب اور ارشاد کی موجودگی میں پروگررام بحسن خوبی انجام پایا۔ملی ماڈل اسکول کی طلبہ کے تلاوت قرآن پاک سے مہم کا آغاز ہوا۔بچوں نے نعروں کے ساتھ مہم کا تعارف کرایا،اسکول کے منیجر نے پودہ لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔
اس موقع پر امیر حلقہ دہلی پردیش جماعت اسلامی ہند سلیم اللہ خان نے کہا کہ ”اللہ تعالی نے یہ دنیا ہمارے لیے مسخر کی ہے،اس لیے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اس دنیا کو رہنے اور سائنس لینے کے قابل بنائیں ،اسے خوبصورت بنائیں،ایسا کرنے کا مشورہ ہمیں اللہ کے رسولﷺ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی یہ مہم 25جون سے 26جولائی تک پورے ملک میں منائی جارہی ہے۔جس میں سی آئی او کے بچے ہمارے اطراف ارد گرد اور اسکول ،کیمپس ،گھر میں ایک ایک پودہ لگارہے ہیں۔اس مہم میں ایک بیلین پودہ لگانے کا ٹارگٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پودے ہمیں سایہ ،ٹھنڈک اور آکسیجن دیتے ہیں ہمیں براہ راست فائدہ پہنچاتے ہیں ،ہمیں بھی پودوں کی طرح بننا ہے جس سے انسانوں کو فائدہ حاصل ہو،پودہ لگانے سے ملک میں ہریالی بڑھے گی میںہم سب خوشگوار صحت بخش زندگی گزاسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ ہماری زندگی کی بقا کے لیے لازمی ہے۔اس لئے ہر بچے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ ،اپنے گھر کے صحن میں ایک پودہ لگائے۔اس سے ہمارے بچوں کے اندر لیڈر شپ کی صفت پیدا ہوگی ،اس ملک سے محبت کرنے کی صفت پیدا ہوگی اور کار خیر کا جذبہ پیدا ہوگا اور اسلام کی تعلیم جو انسانیت کے لیے نفع بخش ہونا ہے اسے عام کرنے کا حوصلہ ملے گا۔
جماعت اسلامی ہند اس ملک کے لیے اس ملک کے رہنے والوں کے لیے بھلائی چاہتی ہے۔ملک کی بھلائی چاہنا اس کے لیے کوشش کرنا یہ عین اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی جو کام کرتی ہے وہ ملک کے مفاد میں ہی کام کرتی ہے۔جماعت اسلامی کے نزدیک اولیت آخرت کی کامیابی ہے۔دوسرا رول اس ملک سے محبت کرنا اس میں رہنے والوں سے محبت کرنا اور انسانیت کو سیدھے راستے پر چلانا جس سے ملک میں امن و آمان اور ہم آہنگی قائم رہے۔
خواتین ونگ دہلی کی سکریٹری نزہت صاحبہ نے کہا کہ اللہ نے انسانوں کی بہترین تخلیق کی ہے۔اور تمام مخلوقات پر فوقیت دی ہے۔اس لئے انسانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس دنیا کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کرے۔انسان انسانوں کے کام آئے اور حقیقی خلیفہ بن کر اس دنیا کو خوبصورت بنائے اور اس میں سائنس لینے ،رہنے بسنے کے لائق بنائے۔پودہ ماحولیات کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی پودوں کی وجہ سے بارش ہوتی ہے ،سردی اور گرمی کا کنٹرول رہتا ہے اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پودہ لگائیں۔