حزب اللہ  کا  نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ ، آئی ڈی ایف نے کی تصدیق

نئی دہلی ،19 اکتوبر:

اسرائیلی فوج کو لبنان میں زبر دست مزاحمت کا سامنا ہے۔اسرائیل کی جانب سے پے در پے حملے کے بعد حزب اللہ  نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتےہوئے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ہفتہ کو حیران کن طریقے سے حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرونہ حملہ کیا جس سے پورے اسرائیلی میں سائرن بجنے لگ اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ حیفہ کے سیجیریا علاقے میں ہفتہ کی صبح دھماکہ کی آواز سنی گئی، یہیں پر نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ بھی ہے۔اسرائیلی دفاعی فوج (آئی ڈی ایف) نے جانکاری دی کہ لبنان سے لانچ کیا گیا ڈرون ایک عمارت سے ٹکرایا ہے۔  نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا کہ لبنان سے لانچ کیے گئے تین ڈرون میں سے ایک نے ہفتے کے روز قیصریہ قصبے میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ آس پاس میں نہیں تھے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر کل 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے، جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 13 زخمی ہوئے۔ ایران سے منسلک حزب اللہ گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح ہی لبنان کی طرف سے اسرائیل کے تیبیریاس اور قریبی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور راکیٹ حملے شروع ہوئے تھے۔ کئی راکیٹ گیلیسی سمندر میں گرتے ہوئے دیکھے گئے، جس سے کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ تل ابیب اور شہر کے شمالی علاقوں میں بھی ڈرون حملے کی وارننگ والے سائرن سنائی دیے، حالانکہ وہاں کوئی دھماکہ نہیں سنا گیا۔

آئی ڈی ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک گھنٹے میں لبنان سے اسرائیل علاقے میں داخل ہونے والے تین یو اے وی کی پہچان کی گئی ہے۔ ایک دیگر یو اے وی نے سیجیریا علاقے میں ایک عمارت کو ٹکر ماری۔ اس سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کے دوران گیلوٹ میں سائرن چالو کیے گئے۔