جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ جاری
نئی دہلی، 16 دسمبر: جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے کی 15 اسمبلی سیٹوں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔ ریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے یہاں بتایا کہ چوتھے مرحلے کے لیے مدھوپور، دیوگھر (ریزرو)، بگودر، جموا ( ریزرو)، گندے، گریڈیہہ، ڈمری، بوکارو، چندركياری ( ریزرو )، سندري، نرسا، دھنباد، جھریا، ٹنڈی اور باگھ مارا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔ ان پندرہ سیٹوں میں سے بگود، جموا، گریڈیہہ، ڈمري اور ٹنڈی اسمبلی حلقہ میں صبح سات بجے سے شام تین بجے تک رائے دہندگان اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔ وہیں، مدھو پور، دیوگھر، گنڈے، بوکارو، چندن كياري، سندری، نرسا، دھنباد، جھریا اور باگھ مارا سیٹ کے لیے صبح سات سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی۔ جن اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کے اختتام کا وقت شام تین اور پانچ بجے تک ہے، وہاں اس وقت تک موجود تمام ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔