جمعیة علماء ہند کی قانونی جدوجہد رنگ لائی  ،دہلی فساد میں ماخوذ تین مسلمان باعزت بری

دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے ارشاد، عقیل عرف پاپڑ اور رئیس خان کو لوٹ مار، آگ زنی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام الزامات سے بری کر دیا

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی، 14 اگست:۔

آج دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ کے معزز ایڈیشنل سیشن جج جسٹس پروین سنگھ نے کیس 78/20تھانہ دیال پور میں ماخوذ تین بے قصور شہریوں ارشاد، عقیل عرف پاپڑ اور رئیس خان کو لوٹ مار، آگ زنی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام الزامات سے بری کر دیا۔یہ مقدمہ دہلی فسادات کے دوران درج ان درجنوں مقدمات میں سے ایک تھا، جن میں بے گناہ شہریوں کو محض شبہ اور تعصب کی بنیاد پر پھنسا دیا گیا تھا۔

ریلیز کے مطابق  اس کیس میں جمعیة علماء ہند کی طرف سے ایڈووکیٹ سلیم ملک نے ارشاد کی طرف سےپیش ہو کر مضبوط دلائل، شواہد اور گواہیوں کی روشنی میں عدالت کو قائل کیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور زیادہ تر شواہد مشکوک اورگمراہ کن نیت سے پیش کیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ صدر جمعیة علما ء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں گزشتہ پانچ سالوں سے جمعیۃ کی لیگل ٹیم مسلسل صبر آزما قانونی جدوجہد کے ذریعہ ان بے قصوروں کا مقدمہ لڑرہی ہے۔2020 میں دہلی فساد کے فوری بعد جمعیة نے متاثرین کو دو محاذوں پر تعاون وامداد فراہم کی تھی۔ اولا ًراحت و بازآبادکاری کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد، رہائش اور روزگار کی بحالی میں مدداور متاثرہ مکانات کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔ اس کے تحت جمعیۃ علما  ہند نے 166 مکانات تعمیر کرائے اور 11مساجد اور 274دکانوں کی مرمت کرائی گئی جس کی نگرانی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علماء ہند نے کی جب کہ دوسرے قانونی محاذ پر مقدمات کی پیروی، ضمانتیں اور اب بے گناہوں کی رہائی کے لیے بھر پور جدوجہد جاری ہے۔اس وقت جمعیة علماء ہند264مقدمات میں پیروی کر رہی ہے۔586 ضمانتوں کے حصول کے علاوہ 85 بے گناہ شہری عدالتوں سے باعزت بری ہو چکے ہیں۔اس کی نگرانی مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیةعلما ءہند کررہے ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
royalbet
betmabet
roketbet
roketbet
?sparta escort?sparta escort?sparta escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort