جمشید پور: عدالت سے القاعدہ سے تعلق کے تین ملزمان کو 9 سال بعد ملی رہائی

نئی دہلی ،02 مارچ :۔
جمشید پور کی ایک عدالت نے جمعہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں تین افراد کو بری کر دیا ،استغاثہ ان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
جمعہ کے روز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج -1، ومیش کمار سہائے کی عدالت نے تین مشتبہ افراد کو بری کر دیا، جن میں جمشید پور سے تعلق رکھنے والے دو افراد بھی شامل تھے، جن کا مبینہ طور پر برصغیر پاک و ہند میں القاعدہ سے تعلق کا الزام تھا، کیونکہ استغاثہ جرم میں ان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
2016 میں، دہلی کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی معلومات کی بنیاد پر بستو پور پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد کا تعلق برصغیر ہند میں القاعدہ سے تھا۔
بری ہونے والوں کی شناخت مولانا کلیم الدین مجاہد، مولانا عبدالرحمٰن علی خان عرف مولانا منصور عرف کٹکی اور محمد شامی کے نام سے ہوئی ہے۔ ان میں کٹکی جو اڈیشہ کے کٹک سے ہیں اور بسٹو پور کے دھٹکیڈیہ کے رہنے والے شامی اس وقت گھگھڈیہ سینٹرل جیل میں ہیں۔ آزاد نگر کے رہنے والے کلیم الدین تاہم ضمانت پر باہر ہیں۔
کیس کا پس منظر
محمد شامی کو جنوری 2019 میں ہریانہ کے میوات سے القاعدہ سےروابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے 2015 میں کٹکی کو بھی کٹک سے گرفتار کیا تھا۔ 2023 میں، دہلی کی ایک عدالت نے شامی اور کٹکی کو یو اے پی اے کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔ انہیں اسی سال کے آخر میں جمشید پور لایا گیاتھا۔