جماعت اسلامی ہند کے وفدکا ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات،یکجہتی کا اظہار

نائب امیر ملک معتصم خان کی قیادت میں وفد نے  اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران فلسطین کی خود مختار ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی،10 اگست:۔

جماعت اسلامی ہند کے ایک  وفد نے نائب  امیر  ملک معتصم خان کی قیادت میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ۔ وفد میں جماعت اسلامی ہند کےقومی سکریٹری مولانا رضی الاسلام ندوی،  جماعت اسلامی ہند کے اسسٹنٹ سیکریٹریز ڈاکٹر رضوان رفیقی، انعام الرحمان اور ایس آئی او کے قومی سیکریٹری یونس ملا  شامل تھے ۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام  ڈاکٹر ایراج الٰہی، سفیر، اسلامی جمہوریہ ایران اور سیکریٹری  محمد مہدی خراسانی  سے ملاقات کی ۔ وفد نے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ان کی استقامت کو سراہا۔یہ اطلاع جماعت اسلامی ہندکی فیس بک پیج پر دی گئی ہے ،جس میں ملاقات کرنے والے وفد کی ملاقات کے دوران تصاویر بھی منسلک ہے۔

وفد نے فلسطین کے لیے ایران کی یکجہتی اور حمایت کو سراہتے ہوئے عزت مآب سفیر کے توسط سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطین کی خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے۔