جماعت اسلامی ہند دہلی تشدد کے خلاف ہائی کورٹ جائے گی

نئی دہلی، 11 مارچ: جماعت اسلامی ہند نے دہلی ہائی کورٹ میں ہیبیس کارپس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کے سلسلے میں گرفتاریوں اور نظربندی سے متعلق ابہام پایا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز ایک بیان میں جے آئی ایچ کے کمیونٹی امور کے سکریٹری جناب ملک معتصم خان نے کہا ’’یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دہلی پولیس شمال مشرقی دہلی فسادات کے متاثرین کو ہراساں کررہی ہے جب کہ ملزمان مکمل طور پر آزاد ہیں۔‘‘

تنظیم نے الزام عائد کیا کہ اعلی حکام نے فسادات کے متاثرین میں خوف کی نفسیات پیدا کردی ہے اور وہ ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہیں اور آگے بڑھ کر تشدد کا نشانہ بننے والوں کے خلاف دباؤ ڈالتے ہیں۔ جناب خان نے کہا "ایک معاملہ یہ بھی ہے کہ ایک نجی اسکول کا مالک گرفتار کیا گیا ہے، جس کو فسادات کے دوران نذر آتش کیا گیا تھا۔ پولیس نے طلبا اور والدین کو امتحان کے سیزن میں غیر ضروری پریشانی کا سبب دیتے ہوئے اسکول کو بھی سیل کردیا ہے۔ مساجد کے معتقدین، جن میں توڑ پھوڑ کی گئی اور جلائے گئے تھے پولیس ان کا تعاقب کررہی ہے جیسے کہ وہ اصل مجرم ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’ہم ہیبیس کارپورس کی درخواست دائر کرنے دہلی ہائی کورٹ جا رہے ہیں کیونکہ بہت سے ایسے افراد ہیں جنھیں حراست میں لیا گیا یا گرفتار کیا گیا ہے جن کا فسادات اور تشدد میں کوئی کردار نہیں تھا۔‘‘