جامعہ ملیہ پر پولیس حملے کو ہوا ایک مہینہ مکمل، طلبہ نے دیواروں پر تصویروں کے ذریعے کی جذبات کی عکاسی

نئی دہلی، جنوری 15: 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا پولیس کریک ڈاؤن دیکھا تھا جب پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ذریعہ طلبا پر وحشیانہ حملہ کیا گیا – یہاں تک کہ لائبریری میں پڑھنے والوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ ان غمگین واقعات کی خاموش تماشائیوں میں مرکزی یونی ورسٹی کی بڑی دیواریں تھیں، جو اپنے آپ میں بے بس تھیں۔ کریک ڈاؤن کے آج ایک ماہ مکمل ہونے پرطلبا کا ایک گروپ ان کو بولنے میں مدد دے رہا ہے۔ جیسا کہ کہا گیا ہے کہ ایک تصویر الفاظ سے ہزار گنا زیادہ بات کر سکتی ہے۔

جدوجہد آزادی کے چندر شیکھر آزاد سے لے کر سی اے اے مخالف جدوجہد کی شیرنیوں لدیدہ فرزانہ اور عائشہ رینا تک، جامعہ کی دیواریں بھی مزاحمت کی بات کرتی ہیں۔ ایک پینٹنگ کے ذریعے دیواریں پوچھتی ہیں کہ "مسلمان، دلت، آدیواسیوں نے اپنا حق مانگا تو انھیں جلادیا گیا، ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غائب کردیا گیا، عصمت دری کی گئی، بے ریاست کیا گیا؟” جب کہ ایک دوسری تصویر کہتی ہے "بولنے کی ہمت کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔”

یونی ورسٹی میں سال دوم گریجویشن کے طالب علم عادل عبد اللہ نے انڈیا ٹومورو سے کہا کہ اگرچہ وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ نہیں ہے لیکن اسے لگتا ہے کہ وہ اپنی ہر ممکنہ طور پر بات کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا "جب حکمران ملک پر حکمرانی کے بنیادی اصولوں سے غافل ہیں، تو ہم سب سے جو کچھ ہو کام کر سکتے ہیں۔”

واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلسل 32 ویں روز بھی سی اے اے مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جامعہ رابطہ کمیٹی کی کال پر مختلف یونی ورسٹیوں کے طلبا کیمپس کے سامنے ‘آزاد اسکوائر’ میں تبدیل ہوگئے اور پولیس تشدد کے ایک ماہ مکمل ہونے پر پولیس کی کریک ڈاؤن کی یاد منائی۔

واضح رہے کہ جامعہ پر پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسوؤں کی فائرنگ سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے۔ دو طلبا کو گولی لگی تھی جب کہ حملے کے اثر سے ایک کی بائیں آنکھ کی روشنی ضائع ہوگئی تھی۔