تنازعہ کے بعد براڈکاسٹنگ بل 2024 ٹھنڈے بستے میں، غور و خوض کے بعد نیا ڈرافٹ تیار کرنے کا اعلان
نئی دہلی ،13 اگست :۔
گزششتہ روز مرکزی حکومت کی جانب سے ’براڈکاسٹنگ بل 2024‘ ایوان میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد زبر دست تنازعہ شروع ہو گیا ۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس بل کو و فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وسیع صلاح و مشورہ کے بعد اس بل سے متعلق نیا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔
مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے گزشتہ سال نومبر ماہ میں نئے براڈکاسٹنگ ریگولیشن بل سے متعلق پہلا مسودہ تیار کیا تھا۔ اس بل کے ڈرافٹ پر عوامی مشورہ کے لیے آخری وقت 15 جنوری 2024 مقرر تھا۔ یعنی عوامی مشورہ کے لیے وقت ختم ہو گیا تھا اور پھر سبھی مشوروں پر غور و خوض کے بعد حکومت نے ایک نیا مسودہ بھی تیار کر لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق راڈکاسٹنگ بل کا دوسرا مسودہ رواں سال جولائی میں تیار کیا گیا۔ اس براڈکاسٹنگ بل 2024 کو لے کر اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ترمیم شدہ ڈرافٹ پارلیمنٹ کے چیئر پر رکھے جانے سے پہلے ہی کچھ چنندہ اسٹیک ہولڈرس کے درمیان ’خفیہ طریقے سے‘ افشا کر دیا گیا تھا۔ ڈیجیٹل نیوز پبلشرز اور انفرادی مواد تیار کرنے والے بھی اس بل کی زوردار انداز میں مخالفت کر رہے تھے۔ بہرحال، اب اس بل کو ہولڈ پر ڈال دیا گیا ہے۔