بی جے پی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے کسان سیاہ دیوالی منانے پر مجبور ہیں
فصلوں میں واجب دام نہیں مل رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ حکمرانی کے اصولوں پر کام کریں
سونیا گاندھی نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی بند ہونی چاہیے، اور انکی فصلوں کو اچھے دام ملنے چاہیے، یہی راج دھرم کے اصول ہیں، آج اسی وجہ سے کسان سیاہ دیوالی منانے پر مجبور ہے،اور وہ اپنے مقدس تہوار کو صحیح سے منا بھی نہیں رہا ہے، ملک کے بازاروں میں فصلیں انکی مقرر کردہ قیمت سے 22.5 فیصد کم قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسانوں کو پچاس ہزار کڑوڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ”بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے وہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا کام انجام دے رہی ہے۔ حکومت مٹھی بھر دلالوں کا فائدہ کرکے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے اور کسانوں سے کڑوڑوں روپے لوٹ رہی ہے۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے، اور کھیت کی پیداوار کی آمدنی دن بدن کم ہو رہی ہے اور کسانوں کو انکا حق مل نہیں پا رہا ہے، اور موجودہ حکومت کسانوں کا حد درجہ استحصال کر رہی ہے۔