بی جے پی، آر ایس ایس کے خلاف بیان پر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آردرج
نئی دہلی ،19 جنوری :۔
گوہاٹی میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف تبصرہ کرنے پر ہفتہ کو ایف آئی آر درج کی گئی۔شکایت کنندہ مونجیت چیتیا نے کہا کہ اس ہفتے گاندھی کا "ادارے پر قبضہ” کا تبصرہ "ہندوستان کی خودمختاری” کے خلاف ہے۔
قائد حزب اختلاف نے یہ بیان دہلی میں کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے موقع پر دیا۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو نشانہ بناتے ہوئے، جنہوں نے کہا کہ "ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تاریخ کو ہندوستان کی حقیقی آزادی کے طور پر منایا جانا چاہئے،” گاندھی نے کہا: "بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہر ایک ادارے پر قبضہ کر لیا ہے اور ہم بی جے پی، آر ایس ایس اور خود انڈین اسٹیٹ سے لڑ رہے ہیں۔
اپنی شکایت میں چیتیا نے لکھا ہے کہ "ایک ایسے شخص کی طرف سے عوامی فورم میں دیا گیا جو اس وقت قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہے، کوئی عام سیاسی تبصرہ نہیں ہے… یہ ہندوستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے براہ راست چیلنج کو ظاہر کرتا ہے، فوری قانونی کارروائی کی کی جانی چاہئے۔
یہ ایف آئی آر گوہاٹی کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 152 اور 197(1)(d) کے تحت ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کے تحت درج کی گئی ہے۔
راہل گاندھی کےتبصرہ انڈین اسٹیٹ کے ساتھ لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی نے حملہ کیاہے، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے الزام لگایا ہے کہ وہ ہندوستان کو توڑنے اور ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔