بیرون ملک 276 ہندوستانی کوروناوائرس سے متاثر، 225 صرف ایران میں، حکومت نے لوک سبھا میں رپورٹ پیش کی
نئی دہلی، مارچ 18: مرکزی حکومت نے بدھ کے روز لوک سبھا کو بتایا کہ کم از کم 276 ہندوستانی بیرون ملک کوویڈ 19 یا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں- ان میں سے 255 ایران میں ہیں۔ 276 میں سے متحدہ عرب امارات میں تقریبا 12 افراد، اٹلی میں 5 اور ہانگ کانگ، کویت، سری لنکا اور روانڈا میں ایک ایک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بدھ تک ہندوستان ایران سے اپنے 591 شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا ہے، جن میں 205 حجاج بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں اس وقت 800 سے زیادہ ہندوستانی پھنسے ہوئے تھے۔
وہیں منگل تک ہندوستان میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 137 ہوگئی تھی- مہاراشٹر میں 39 تصدیق شدہ کیسوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے، اس کے بعد کیرالہ (29) ہے۔ منگل کے روز ہندوستان میں اس انفیکشن نے تیسری جان لی، جب ایک 64 سالہ شخص، جس کا مہاراشٹر میں ٹیسٹ مثبت تھا، کستوربا اسپتال میں انتقال کر گیا۔