بھارت  میں امریکہ کی  اپنے شہریوں کو نئی سفری ہدایات،خواتین کو تنہا سفر نہ کرنے کی خصوصی مشورہ

امریکہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کومتعدد ہدایات جاری ،زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی

 

نئی دہلی ،22 جون :۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہندوستان کو اچانک لیول-2 ٹریول وارننگ جاری کی ہے، جس میں مسافروں سے "زیادہ احتیاط برتنے” کی اپیل کی گئی ہے۔  یہ ایڈوائزری 16 جون کو "جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے” جاری کی گئی۔اس ایڈوائزری میں   مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ایڈوائزری میں امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ  ریپ ہندوستان میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہے۔ جنسی زیادتی سمیت پرتشدد جرائم سیاحتی مقامات اور دیگر مقامات پر ہوتے ہیں۔ دہشت گرد بہت کم یا بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں۔ وہ سیاحتی مقامات، نقل و حمل کے مراکز، بازاروں/شاپنگ مالز، سرکاری سہولیات کو نشانہ بناتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایڈوائزری  میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس دیہی علاقوں میں امریکی شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے۔  یہ علاقے مشرقی مہاراشٹر اور شمالی تلنگانہ سے لے کر  مغربی بنگال تک پھیلے ہوئے ہیں۔  خطرات  کے پیش نظر ہندوستان میں کام کرنے والے امریکی حکومت کے ملازمین کو ان ریاستوں کا سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت حاصل کرنی ہوگی،”

ایڈوائزری میں خاص طور پر خواتین کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔ اکیلے سفر نہ کریں، خاص طور پر اگر آپ عورت ہیں۔ جموں و کشمیر، ہندوستان-پاکستان سرحد، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں کا تذکرہ اضافی احتیاط کے لیے کیا گیا ہے۔