بچوں کی اسلامک تنظیم ’سی آئی او‘ کی جانب سے تقریب پرچم کشائی
نئی دہلی،26جون
: بچوں کی اسلامک تنظیم ’ چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن‘ ( سی آئی او) کی جانب سے جماعت اسلامی ہند کے ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پھر جماعت کی اسسٹنٹ سکریٹری محترمہ خان مبشرہ فردوس صاحبہ نے پرچم کشائی کی تقریب کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی۔ آرگنائزیشن سے جڑے بچے اور بچیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے آرگنائزیشن کی سرگرمیوں پر اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں جماعت کے نائب امیر جناب ایس امین الحسن صاحب، سکریٹری سید تنویر احمد و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
پروگرام میں تقریبا 150 بچے شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تنظیم’ چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن ‘مسلم بچوں کے لئے مخصوص آرگنائزیشن ہے جس نے ہر ریاست میں مقامی برانچز قائم کیے ہیں۔ ان برانچوں میں تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں کام انجام دیا جاتا ہے۔ ’ سی آئی او ‘ کے بارے میں مزید تفصیلات https://cio-india.org پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ چونکہ چھوٹے بچوں کے لیے دینی تعلیم ، عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے، اس لیے ’ سی آئی او‘ اپنے اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے اس ضرورت کو مؤثر طریقے پر پوری کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔