بلقیس کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گیارہ میں سے نو  مجرم لا پتہ، پڑوسی بھی بے خبر

نئی دہلی ،10جنوری :۔

بلقیس بانو گینگ ریپ کیس میں سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی رہائی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے تمام رہا کئے گئے گیارہ مجرموں کو دو ہفتے کے اندر تھانے میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔لیکن دریں اثنا رہا کئے گئے گیارہ مجرموں کے بارے میں مختلف رپورٹ منظر عام پر آئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے گیارہ مجرموں میں سے نو مجرمین کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ان کے گھر پر تالے پڑے ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق پڑوسی بھی لا علم ہیں۔

ایک میڈیا چینل کے مطابق پیر (8 جنوری، 2024) کو، اس کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد، جب میڈیا کے کچھ لوگ گجرات کے داہود میں قصورواروں کے گاؤں  پہنچے تو انہیں ان کے دروازوں پر تالے لٹکتے ہوئے ملے ۔گووند نائی (55)، ایک مجرم، اکھم بھائی چتور بھائی راول کے باپ ، نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے۔ اس الزام کو "سیاسی انتقام” قرار دیتے ہوئے انہوں نے انگریزی اخبار ‘دی انڈین ایکسپریس’ کو بتایا کہ گووند ایک ہفتہ قبل گھر سے چلا گیا تھا۔ آکھم بھائی کے مطابق، "میری خواہش اور دعا ہے کہ وہ (گووند) ایودھیا کے مندر کے قیام (رام مندر) میں سیوا کرے۔

راول کے مطابق جیل جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور یہ بھی نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر جیل سے باہر آئے تھے۔ اسے قانونی طریقہ کار کے مطابق رہا کیا گیا تھا اور اب قانون نے اسے واپس اندر جانے کو کہا ہے اس لیے وہ دوبارہ وہاں جائے گا۔ وہ 20 سال سے جیل میں ہے، اس لیے خاندان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے بتایا کہ گووند ہفتہ کو گھر سے نکلا تھا۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ہندو مذہب میں یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور ‘جرائم نہیں کر سکتے’۔ اسی طرح ایک اور مجرم رادھےشیام شاہ بھی تقریباً 15 ماہ سے گھر پر نہیں ہے۔ اس کے باپ بھگوان داس شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو ساتھ لے کر گھر سے نکلا۔ اس کیس کا ایک اور ملزم پردیپ مودھیا (57) بھی فی الحال لاپتہ ہے۔ ساتھ ہی گاؤں والوں نے  مزید بتایا، "اب آپ انہیں  نہیں ڈھونڈ پائیں گے۔ فی الحال سب کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور وہ اپنے گھروں سے بھاگ گئے ۔

پولیس کے انتظامات کے تحت مجرموں کے گھروں کے باہر ایک ایک کانسٹیبل تعینات کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی صورت میں  کسی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔