بابری مسجد کا انہدام‘بچوں کو حقائق سے واقف ہونا چاہیے:اسداویسی

حیدرآباد، 19۔ جون
کل ہندمجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراسد الدین اویسی نے آج یہاں کہاکہ ملک کے بچوں کوبابری مسجدکےانہدام کے تعلق سے سپریم کورٹ کے بیان سے اورحقائق سے واقف ہوناچاہیے۔ عدالت نے مسجد کے انہدام کونہایت قبیح مجرمانہ حرکت قراردیاہے۔حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نیشنل کونسل فارایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آرٹی)کے اس فیصلہ پرردعمل کااظہارکررہے تھے،جس میں کونسل نے بابری مسجدکو3 گنبد کے ڈھانچہ کانام دینے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔کونسل نے ایودھیافیصلہ کواتفاق رائے کی ایک مثال قراردینے کابھی فیصلہ کیاہے۔ اویسی نے کہاکہ بابری مسجدکومنہدم کرنے کے تعلق سے ہندوستان کے بچوں کو حقائق سے واقف ہوناچاہیے۔صدرمجلس نے کہا کہ 1949ئ میں مسجد کی بے حرمتی کی گئی اور1992میں منہدم کردیا گیا۔این سی ای آرٹی کے ڈائرکٹردنیش پرسادسکلانی کے بابری مسجدانہدام اورگجرات فسادات کے تعلق سے اسکول کی نصابی کتب میں پیش کردہ مواد کی مدافعت کرنے پرریمارک کیا۔دنیش پرسادنے کہاکہ فسادات کے تعلق سے تدریس سے تشددپیداہوتاہے اور شہری افسردہ اور ذہنی دباو کا شکارہوسکتے ہیں۔