بابری مسجد مقدمہ کے متوقع فیصلے سے متعلق ملی جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ

عوام سے فیصلہ قبول کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 3 نومبر : بابری مسجد مقدمہ کی سماعت کے بعد متوقع فیصلے پر پورے ملک کی نظریں مرکوز ہیں۔ اور ملک کا ماحول پر امن بنائے رہنے کے لیے جگہ جگہ میٹنگس ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں ملی جماعتوں کی بھی ایک اہم میٹنگ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی جانب سے صدر دفتر جمعیت علماے ہند میں بھی کی گئی۔ اس میں جمعیت علماے ہند، جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہل حدیث ہند، آل انڈیا علما مشائخ بورڈ جیسی اہم تنظیموں کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ اور مختلف جماعتوں کی دیگر اہم شخصیات نے حصہ لیا۔ اس میٹنگ میں تمام شرکا نے متفقہ طور پر عوام سے فیصلے کو کھلے دل سے قبول کرنے اور ملک کے ماحول کو پر امن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ اور فرقہ پسند اور متعصب لوگوں کی تخریب کاری کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ بابری مسجد مقدمہ کے متوقع فیصلے کے پیش نظر پورے ملک میں ہر جماعت اور مذہب کے لوگ ماحول کو پر امن رکھنے کی فکر میں کوشاں ہیں۔ فیصلہ 17 نومبر سے پہلے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔