ایک مسلم سائنسداں کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے  اسرو کا آدتیہ ایل ۔1  

 مدھیہ پردیش کے اجین سے تعلق رکھنے والے   آفاق خان نے آدتیہ ایل ۔1ڈیزائن کرنے والی ٹیم کی قیادت کی،اہل خانہ میں خوشی،مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

نئی دہلی،06ستمبر :۔

اسرو نے آدتیہ L-1 کو لانچ کیا ہے، جو سورج کے لیے اپنا پہلا مشن ہے۔ اسرو ہندوستان کے اس پہلے شمسی مشن کے ذریعے سورج کا مطالعہ کرے گا۔ جیسے ہی یہ خلا میں لگرینج پوائنٹ پر پہنچے گا، آدتیہ L-1 کل 24 گھنٹے تک سورج کی سرگرمیوں کا مطالعہ کرے گا۔ آدتیہ L-1 کا یہ مشن اسرو کے لیے بہت اہم ہے۔

چندریان ،3 اور آدتیہ ایل ۔1 کی تو بہت باتیں ہو رہی ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آدتیہ ایل ۔1 کو ڈیزائن کرنے والی ٹیم کی قیادت مدھیہ پردیش کے  اجین  شہر کے رہنے والے آفاق خان نے کی ہے ۔ آفاق خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے شمسی مشن کے آدتیہ ایل ون   ڈیوائسن کو  ڈیزائن کیا ہے۔  آفاق خان  کی نگرانی میں ہی  اس ڈیوائس کو بنانے والی سیٹلسکوپ ٹیم  نے آدتیہ ویل ون کا ڈیزائن تیار کی ۔  آفاق خان  اس ٹیم کے لیڈ انجینئر تھے۔  انہوں نے اپنے اس کارنامے سے نہ صرف اجین کے مسلمانوں کو سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ ان پر پوراملک فخر کر رہا ہے ۔

آفاق خان نے بتایا  کہ آدتیہ L-1 موسمیاتی تبدیلی، موسم کی تبدیلی، شمسی طوفان سمیت کئی قسم کی معلومات دے گا۔ سورج کا مطالعہ کرنے والا ہندوستان کا پہلا سیٹلائٹ ہے۔ آفاق نے بتایا کہ میں نے اس پروجیکٹ پر 2014 سے 2019 تک کام کیا ہے۔ آفاق اس وقت امریکہ میں ناسا کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔

آفاق خان  کے والد آر یو خان ​​نے بتایا کہ آفاق رضا خان نے اجین سے ہی پڑھائی کی ہے اوراین آئی ٹی بھوپال سے میکینیکل  انجینئرنگ کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں کی محنت کے بعد آدتیہ ایل ون تیار ہوا ہے۔ آفاق کو خلا کی تحقیق میں شروع سے ہی دلچسپی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چھوٹی عمر میں بھی بتا دیا کرتا تھا کہ آسمان پر کون سا ستارہ  نظر آ رہا ہے۔ آفاق نے 12ویں تک اپنی تعلیم اجین میں مکمل کی، جس کے بعد وہ تحقیقی کام کے لیےاین آئی ٹی بھوپال اور پونے گئے۔ جہاں انہوں نے کئی سالوں کی محنت کے بعد آدتیہ  ایل ون بنانے کا کام کیا ہے۔

اہل خانہ میں خوشی کی لہر،مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

ان کا پورا خاندان آدتیہ L-1 کی ڈیوائس ڈیزائن کرنے میں آفاق کی کامیابی سے خوش ہے۔ شہر کے عوامی نمائندوں سے لے کر ہر کوئی آفاق کے والد آر یو خان ​​اور اہل خانہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دے رہا ہے۔ مسلسل مبارکبادوں سے پورا خاندان خوش ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی اس کامیابی نے اجین شہر کا نام پورے ملک میں روشن کر دیا ہے۔