این آئی اے کورٹ نے پی ایف آئی معاملے میں چھ جائیداوں اور ایس ڈی پی آئی بینک اکاؤنٹ کی ضبطی کورد کر دیا

نئی دہلی ،31 اگست :۔
کوچی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے چھ جائیدادوں اور ایک بینک اکاؤنٹ کی ضبطی کو رد کر دی ہے جن کے ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آٗی سے مبینہ طور پر تعلق ہونے کا الزام تھا۔ یہ کارروائی عدالت کے ذریعہ دس دیگر جائیدادوں کی ریلیز کرنے کے حکم کے دو ماہ بعد کی گئی ہے۔
یہ جائیدادیں ترویندرم ایجو کیشن ٹرسٹ،پونچیرا واقع ہریتھم فاؤنڈیشن،الوا واقع پیریار ویلی چیریٹیبل ٹرسٹ،پلکڑ واقع ولووناڈ ٹرسٹ ،کاسر گوڈ واقع چندر گیری چیریٹیبل ٹرسٹ اور نئی دہلی واقع سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں